مقبوضہ کشمیر میں پنچایت کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا۔ حریت مزاحمتی فورم نے ہڑتال اور احتجاج کی اپیل کی ہے۔ حریت رہنماؤں نے انتباہ کیاہے کہ کشمیریوں کو ہراساں کرنا بند نہ کیا گیا تو تحریک چلائی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پنچایت انتخابات کا دوسرا مرحلہ مقبوضہ کشمیر کے کالا روس، ماچھل، راجوار گانستان، نوگام اور دیگر علاقوں میں ہوگا۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، محمد اشرف صحرائی، یاسین ملک اور دیگر رہنماؤں کی اپیل پر ان علاقوں میں مکمل ہڑتال رہے گی۔ عوام ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ محمد اشرف صحرائی اور دیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ جیلوں، تھانوں اور گلیوں میں کشمیریوں کی ہراسمنٹ ختم کی جائے۔ بصورت دیگر زبردست تحریک چلائی جائے گی۔