Friday, September 29, 2023
Sindh Forest
pakalerts-logo
No Result
View All Result
Pakalerts English
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
No Result
View All Result
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • کالم
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • صحت
  • موسم
  • شوبز
  • کھیل
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • صفحہ اول
pakalerts-logo
No Result
View All Result

اتنے بڑے واقعے کی حتمی رپورٹ آج شام تک دینا ممکن نہیں۔ جے آئی ٹی سربراہ

by Admin
January 22, 2019
اتنے بڑے واقعے کی حتمی رپورٹ آج شام تک دینا ممکن نہیں۔ جے آئی ٹی سربراہ

ساہیوال واقعے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) کے سربراہ سید اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے واقعے کی حتمی رپورٹ آج شام 5 بجے تک دینا ممکن نہیں۔

جے آئی ٹی سربراہ نے ممبران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں تین سے چار عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ سید اعجاز شاہ نے کہا کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ دینا بھی ممکن نہیں، سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کر کے حقائق معلوم کریں گے۔

جے آئی ٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک ساری چیزیں کلئیر نہ ہوجائیں اس وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، فائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی کے 6 اہلکار حراست میں ہیں جن کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں اور ابتدائی طور پر ہم شہادتیں اکٹھی کررہے ہیں۔

جے آئی ٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ابتدائی شہادتوں اور لیبارٹری سے تجزیہ آنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے اور لیبارٹری تجزیہ آنے کے بعد ہی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے۔

واقعے کے وقت موجود شہریوں نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے آنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی، واقعے کی جگہ درجنوں افراد موجود تھے اور صرف تین سے چار لوگوں کے بیانات لیے گئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال سانحے میں تحقیقات کے لئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ جے آئی ٹی ٹیم 5 بجے تک حتمی رپورٹ پیش کرے، پوری قوم تحقیقاتی ٹیم کی جانب دیکھ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انصاف کی راہ میں تاخیر نہیں چاہتے، تحقیقاتی ٹیم 72 گھنٹے میں سانحہ کی تہہ تک پہنچ سکتی ہے اور شام 5 بجے اجلاس بلا لیا ہے، حتمی رپورٹ کا خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

سانحہ ساہیوال پر اب بھی کئی سوال اپنی جگہ موجود ہیں کہ غلطی کس کی تھی؟ سی ٹی ڈی کی جانب سے بار بار بیانات تبدیل کیوں کیے گئے؟ گولیاں چلانے کے بجائے گرفتار کرنے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟ فرانزک ماہرین کی خدمات کیوں نہ لی گئیں اور کرائم سین کو بھی محفوظ کیوں نہیں رکھا گیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں اس قسم کے سوالات کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کی سہہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔

:ٹیگز جے آئی ٹیسانحہ ساہیوالوزیر اعظم
ShareTweetSend
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Previous Post

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں محمد عباس بھی شامل

Next Post

جنوبی افریقہ کا دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Related Posts

یونان میں طوفان ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی بارش سے ہر طرف تباہی
اہم خبریں

یونان میں طوفان ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی بارش سے ہر طرف تباہی

September 28, 2023
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان
اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

September 28, 2023
کراچی سمیت جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے
اہم خبریں

کراچی سمیت جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے

September 28, 2023
میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
اہم خبریں

میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

September 28, 2023
سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع  چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار
اہم خبریں

سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار

September 28, 2023
کراچی والوں کیلئے بری خبر بجلی 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
اہم خبریں

کراچی والوں کیلئے بری خبر بجلی 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

September 28, 2023
Next Post
جنوبی افریقہ کا دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کا دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

یونان میں طوفان ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی بارش سے ہر طرف تباہی

یونان میں طوفان ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی بارش سے ہر طرف تباہی

September 28, 2023
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

September 28, 2023
کراچی سمیت جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے

کراچی سمیت جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے

September 28, 2023
میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

September 28, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلرانتقال کرگئے

August 25, 2023
ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

February 25, 2023
رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے، یاسمین راشد

February 25, 2023
عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس روانہ

March 8, 2023

Google Glass is back! But now it’s for businesses?

Switzerland begins postal delivery by drone

Apple launches ultra-thin laptop

The 10 best alternative news apps for iPhone, iPad and Android

یونان میں طوفان ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی بارش سے ہر طرف تباہی

یونان میں طوفان ایک دن سے بھی کم وقت میں مہینوں کی بارش سے ہر طرف تباہی

September 28, 2023
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 19 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

September 28, 2023
کراچی سمیت جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے

کراچی سمیت جنوبی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے

September 28, 2023
میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

September 28, 2023
Sindh Forest Sindh Forest Sindh Forest
Tweets by pakalerts00
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
Menu
  • پاک الرٹز کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • رابطہ کریں
  • پاک الرٹز انگلش
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ
Menu
  • موسم
  • صحت
  • تعلیم
  • بلاگ

کوئک لنکز

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
Menu
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار

فولو کریں

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts

No Result
View All Result
Pakalerts English
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • موسم
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم
  • بلاگ
  • کالم
  • ویڈیوز

© 2023 Pakalerts - All rights of publications are reserved by Pakalerts.