موٹر وے ایم ٹو پر ٹریلر موٹر وے پولیس کی گاڑی پر چڑھنے سے انسپکٹر جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ایم ٹو پر چکری اور بلکسر کے درمیان پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریلر موٹر وے پولیس کی گاڑی پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود سب انسپکٹر محمد احسان شہید جبکہ سب انسپکٹر صبورالہیٰ شدید زخمی ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔