صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس ٹریننگ اسکول میں ایک زیر تربیت سپاہی نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی مدثر گذشتہ 3 ماہ سے پولیس ٹریننگ اسکول میں تربیت حاصل کر رہا تھا۔
خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے مدثر کی جیب سے کاغذ پر لکھی ہوئی ایک تحریر ملی ہے، جس میں درج ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے خود کشی کر رہا ہوں اور میرے اس عمل کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے اسے ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔