پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ 100 انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ 240 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ 40 ہزار 836 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے ہی مثبت رجحان ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس اضافہ کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 813 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 43,208,580 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,399,627,423 بنتی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 269 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 40 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔