پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے آغاز سے ہی منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 18 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا تاہم یہ مارکیٹ جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 109 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 434 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروبار کے دوران 9,062,870 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہو چکا ہے جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 836,179,809 بنتی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیس 52 پوائٹس کی کمی پر بند ہوئی۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 102,391,360 شیئرز کی لین دین کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,946,120,923 بنتی ہے۔
بدھ کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس تک کا اضافہ کے ساتھ مارکیٹ 40 ہزار 836 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی تھی۔
رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آرہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں کچھ بہتر دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 269 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا تاہم رواں ہفتے زیادہ تر مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں میں مایوسی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔