مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 18 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں کار بم دھماکے میں 12 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق خود کش حملہ بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا۔
بھارتی فوج کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی بس اوانتی پورہ سے گزر رہی تھی کہ ایک کار بس کے قریب آکر دھماکے سے اڑ گئی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔