ملک بھر میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پنجاب،خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان کے بعض شہروں میں بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں بھی رہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سخت سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال، گجرات ، حافظ آباد، مری، منڈی بہاہوالدین اور دیگر شہروں میں ابر رحت برسی۔بلتستان کے علاقوں گوپس ، اسکردو چلاس میں بھی بارش نے جل تھل کردیا۔خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، میر کھانی ،کالام، چترال، پاراچنار میں بھی موسم خوشگوار ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ ، گوپس، مری ،چترال اور اسکردو میں ہر شہ نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا زور برقرار رہا۔ مظفر گڑھ، وہاڑی، ہارون آباد، لودھراں، بصیرپور میں دھند چھائی رہی۔ دنیا پور میں شدید دھند کے باعث تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا۔افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگی