کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکٹرز کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے۔ کراچی میں جناح، سول، لیاری جنرل اسپتال سمیت سندھ بھر کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے، جس کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
ڈاکٹر وں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کے مساوی تنخواہ اور مراعات کے نوٹیفکیشن کے اجراء تک کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہڑتال نے سکھر میں بچے اور کراچی میں خاتون کی جان لے لی ہے۔