وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر آج پشاور آئیں گےجہاں وہ نماز جمعہ گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کریں گے۔عمران خان گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔اجلاس میں گورنر،وزیراعلی اور کور کمانڈر پشاور شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان صوبائی کابینہ اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان کے پی کے حکومت شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے صحت انصاف کارڈکی تقسیم کی تقریب میں شرکت کریں گے