14 ویں چولستان جیپ ریلی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، ریلی میں 118 گاڑیاں شامل ہیں۔ پریپیڈ کیٹگری کی پہلی دوڑ میں پچاس سےزائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
14 ویں چولستان جیپ ریلی میں میر نادرخان مگسی اور صاحبزادہ سلطان میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ 220 کلومیٹر کے ٹریک پر 12چیک پوسٹس بنادی گئی ہیں۔ چولستان جیپ ریلی کے موقع پر کبڈی ،دنگل، کیمل فیسٹیول اور کیٹل شو سمیت دیگر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جارہاہے۔ کمشنر بہاولپور نیئر اقبال نے نادرمگسی کی گاڑی کا فلیگ آف کرکے جیپ ریلی کا افتتاح کیا۔
گزشتہ روز ہوئے کولیفائنگ راؤنڈ میں ریکارڈ ایک سو اٹھارہ گاڑیاں شامل ہوئیں۔ پریپیڈ کیٹیگری میں 51 جبکہ اسٹاک کیٹیگری میں 67 گاڑیاں شامل تھیں۔ اس بار پانچ خواتین ڈرائیورز بھی ریلی کا حصہ ہیں۔ کوالیفائنگ راونڈ میں میر نادرخان مگسی پہلےنمبرپررہے۔ میر نادر مگسی نے تین کلو میٹر کا ٹریک 1 منٹ 34 سیکنڈز میں طے کیا۔ اسٹاک کیٹیگری میں 2:3.60 سیکنڈز کے ساتھ منصور حلیم فاتح رہے ۔ جبکہ خواتین کے درمیان ہوئے مقابلے میں اسلام اباد کی سلمی نے میدان مار لیا۔۔