سابق رکن اسمبلی کو دسمبر میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا۔ تفتیشی ٹیموں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ علی رضا عابدی کو سیاسی بنیاد پر قتل کیا گیا، قتل میں لیاری گینگ وار کی 11 رکنی ٹیم ملوث ہے جس کا لیاری سے گرفتار 5 ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان نے مزید بتایا کہ علی رضا عابدی کو اجرتی قاتل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایک ماہر بائیک رائیڈر اور شوٹر کو اس قتل کے لیے تیار کیا گیا۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے مزید بتایا کہ قتل میں ملوث ملزمان نے علی رضا عابدی کی ریکی مکمل کی،اس کیس کے 2 مرکزی ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکےہیں۔