اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جب کہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے۔
لاہور میں مطلع صاف ہونےکے باوجود صبح کے وقت سردی کی شدت برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات نے آج کم ازکم درجہ حرارت8 اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔