اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹا گواہ زندگی بھر دوبارہ گواہی نہیں دے سکے گا۔
سپریم کورٹ پاکستان میں پنجاب کے علاقے مندرہ میں رشتے کے تنازعے پر دو افراد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے جھوٹی گواہیوں کے بارے میں سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جلد ایسا قانون لائیں گے کہ جھوٹے گواہ کی ساری گواہی مسترد کر دی جائے گی جب کہ اسلامی شریعت کے مطابق جھوٹے گواہ کی گواہی ساری زندگی تسلیم نہیں کی جاتی۔