اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40486 پوائنٹس سے ہوا تھا۔ مارکیٹ کھلتےہی کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 160 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
کاروبار کے آغاز پر 160 پوائنٹس سے زائد کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 40654 کی سطح پر پہنچ گیا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی زیادہ دیر برقرا نہیں رہ سکی اور کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اور انڈیکس میں 40530 کی سطح تک کمی آئی۔
مارکیٹ میں پہلے ایک گھنٹے کے دوران مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 40453 تک نیچے آگیا جو اب تک کی کم ترین سطح رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 9,516,770 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جس کی مالیت 752,886,707 پاکستان روپے رہی۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان میں ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ مختلف شعبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایا کاری ہوگی جس سے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی سرمایا کاری سے اسٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اور مستقبل میں مزید بہتری کی امید ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا اور کاروباری حضرات کافی محتاط دکھائی دیے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں مجموعی طور پر 20 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 40486 پر بند ہوا تھا۔
پچھلے ہفتے میں کاروباری حضرات پاورجنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن، سیمنٹ اور کمرشل بینکوں کے سیکڑز زیادہ متحرک دکھائی دیے۔