بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا ذکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پراکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: مکھیش امبانی کی کمپنی کا پی ایس ایل کی کوریچ کرنے سے انکار
اداکارنے کہا کہ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جاچکی ہے۔