بھارت کے دو جنگی طیارے تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ منگل کی صبح بنگلور میں پیش آیا۔ حادثے میں دو لوگ زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک شہری بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جہاز ٹکرانے سے قبل دونوں پائلٹس نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی۔
بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ کے مطابق دونوں پائلٹس بری طرح زخمی ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جاری ہے۔
بھارتی فضایئہ کی جانب سے پائلٹس کے بارے میں کوئی بیان فی الحال نہیں آیا۔
بھارت کی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق طیارے ایئر شو کی ریہرسل کر رہے تھے اور فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیاں، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔