پاکستان اپنے دوست ملکوں خاص طور پر بااثر ریاستوں کی مدد سے بیک چینل کے ذریعے بھارت سے موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کیلیے کوششیں کررہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو اس وقت بھارت میں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم مودی کے لیے اہم پیغام لے کر گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : اگر بھارت نے حملے کیا تو جواب دینے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم مودی کو بتائیں گے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے حوالے سے تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کییلیے تیار ہے۔