وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سلامتی، امن و امان اور خطے کی سلامتی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان افغان مصالحتی عمل اور بھارت کی طرف سے مسلسل الزامات پر بھی بات چیت کی گئی۔