بھارت نے پلوامہ واقعے کی آڑ میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کے پلیئرز کی سیکیورٹی میں خاطرخواہ اضافہ کردیا جائے۔
ورلڈ گورننگ باڈی کو بھیجی گئی ای میل سے متعلق بورڈ کے سینئر آفیشل ونود رائے نے میڈیا کو بتایا کہ بی سی سی آئی کو اعتماد ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں ان کے پلیئرز، میچ آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔