پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے ابتدا پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے ابتدا میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 46 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں 53 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور مارکیٹ 40 ہزار کی سطح سے نیچے آنے کے بعد 39 ہزار 962 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
کاروبار کے ابتدائی گھنٹے کے دوران 6,138,410 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 594,254,082 بنتی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 54 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جس کے بعد کاروبار 40 ہزار 16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔