گجومتہ کے قریب دو میٹرو بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 16 مسافر زخمی ہوگئے جس کے بعد بس سروس معطل کردی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گجومتہ کے قریب میٹرو بسوں کی آپس میں ٹکر کے باعث زخمی ہونے والے مسافروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثے کی جگہ ریسکیو کی 10 گاڑیاں اور 40 اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔