محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
مری اور چھانگلہ گلی میں 6 انچ تک برف پڑچکی ہے۔ گلیات کی سڑکیں ایک مرتبہ پھرخراب موسم کےباعث بند ہوگئی ہیں۔ برف باری کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جہلم اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے اورجاتی سردی لوٹ آئی ہے۔ ادھر مالاکنڈ کی تحصیل درگئی اور بٹ خیلہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اورسردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔