کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔