اسلام آباد: بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرل کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں دراندازی پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔