اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر غیر دانستہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ’فوکس نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحدوں پہ مبذول کرادیتی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے واضح کیا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع تر مفاد میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں دیرپا امن کا حصول بھی ممکن نہیں ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے۔