ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کہے۔
#Pakistan proudly owns the white in the flag as much as the green, values contributions of the Hindu community & honours them as our own.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 5, 2019
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات کو تسلیم اور ان کی قدر کرتا ہے۔
دوسری جانب ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔