ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا جب کہ بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹریو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا، خطے میں استحکام کے لیے حل ناگزیر ہے، بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے، بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے دوبارہ حالات خراب کیے تو یہ خطے کے امن کےلیے اچھا نہیں ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے کا امن وابستہ ہے.
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، شہریوں کو پیلٹ گنز سے اندھا کرنے کا ردعمل آئے گا، یہ میں نہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ کہہ رہی ہے، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر کے خیرسگالی کا پیغام دیا، کشیدگی خطے میں امن کیلئے نقصان دہ ہے اور اب بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔