وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ وزیر اعظم نے دوست ملکوں سے رابطوں اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اُن کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا۔
ذمہ دار ذرائع نے وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کے حوالے سے ’ہم نیوز‘ کو بتایا کہ منعقدہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈی نیشن کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلا س کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے تحت پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار، صوبہ خیبرپختوںخواہ اور صوبہ بلوچستان سے نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈٰی کی تعیناتی وزارت آئی ٹی کے تحت کرنے کا معاملہ جیسے امورزیر غور آئیں گے۔
وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس میں پاکستانی وزارت خارجہ اور لیتوانیہ کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان ریونیو آڈومیشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ زیر غور آئے گا اورادارہ شمایارت پاکستان کے گورننگ کونسل کے دو ممبران کی دوبارہ تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے ذریعے حکومتی اثاثہ جات تک معلومات کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے اضافی اخراجات اور رواں مالی سال کے لیے سپلی منٹری گرانٹ کے اموربھی زیرغور آئیں گے۔