وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وادی کاغان میں بنیادی انفراسٹرکچرکی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
بالاکوٹ سے نومنتخب ایم پی اے احمد حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان اور سینیٹراعظم سواتی بھی شریک تھے۔ صالح محمد خان نے وزیراعظم کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پربریفنگ بھی دی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا جب کہ وادی کاغان میں بنیادی انفراسٹرکچرکی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔