وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
خواتین کے عالمی دن موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمیں محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جوتحریک آزادی کے دوران ہرقسم کے حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کی ترقی میں خواتین اپنا کردار ادا کریں۔