باکمال لوگ لاجواب سروس کا سلوگن رکھنی والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ مسافروں کے سامان کی حفاظت کرنے میں بھی ناکام نکلی۔
آڈٹ رپورٹ 2012 سے2016 کے مطابق مذکورہ عرصے میں قومی ایئرلائن پر سفر کرنے والے مسافر کروڑ روپے کے سامان سے محروم ہوگئے۔
گمشدہ سامان کی مد میں مسافروں کو 2کروڑ 19لاکھ 74ہزار کی ادائیگیاں ہوئیں۔ 2012 سے 2013 کے دوران ملتان اور بہاولپور ایئرپورٹس پر 39لاکھ 75ہزار سامان غائب ہوا۔
کراچی ایئر پورٹ سے2014 ، 2015 کے دوران 24 لاکھ 23 ہزار اور 2016 میں 1 کروڑ 57 لاکھ 76 ہزار روپے کاسامان غائب ہوا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کا سامان انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث مسلسل غائب ہوتا رہا۔ انتظامیہ کو 2017میں معاملے سے آگا کیا گیا مگر کوئی جواب نہ ملا
قوانین کے مطابق سامان غائب ہونے پر متعلقہ ڈیوٹی افسران ذمہ دار ہوتے ہیں۔