بوٹ بیسن میں زیرِ تعمیرعمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق بوٹ بیسن چورنگی کے قریب واقع 11 منزلہ زیر تعمیر عمارت میں حادثہ لفٹ اور چھت کا کچھ حصہ گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ عمارت امین بلڈرز کی تھی. زیر تعمیر عمارت میں مزدور شیشہ لگانے کا کام کر رہے تھے۔
تمام مزدوروں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بوٹن بیسن کے علاقے میں زیرِ تعمیر عمارت کے گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے ورثاء کے لواحقین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی زخمی ہے تورفوری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔