اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اعتراضات دور کردیے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے، کیونکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر بھی استعمال کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار نہ دینا تھا، لیکن یہ تقاضا ہم نے گزشتہ ہفتے پورا کردیا ہے۔