مہمند:فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارعدالتی کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے لیے تعینات ہونے والے ڈسٹریکٹ سیشن اور دو ایڈیشنل سیشن جج سمیت چار ججز نے شبقدر میں چارج سنبھال لیا ہے۔
آج سے ضلع مہمند کے تمام کیسسز پر سماعت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
محکمہ ایجوکیشن چارسدہ سے ان ججز ایڈمنسٹریشن کا کام چلانے کے لیے عارضی طور پر کلیریکل اسٹاف کو بھی تعیات کر دیا گیا ہے۔
کیسز پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہونے کے بعد سائلین اپنے کیسز کی سماعت کے لیے اپنے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔