انگلینڈ کے کرکٹرز ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایلیکس ہیلز اور کرس جارڈن کو پی ایس ایل کے پلے آف کے لئے شامل کیا گیا ہے۔
ایلیکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بنے ہیں جنہیں ان فٹ این بیل کے متبادل کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلش فاسٹ بولر کرس جارڈن دوبارہ پشاور زلمی کو جوائن کر رہے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل فور کے گروپ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔
کرس جارڈن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ‘مین آف دی سیریز’ قرار پائے تھے۔