گلوبل تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل ریسرچ پیس انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا ہے۔
2014 سے 2018 کے درمیان جمع کیے گئے اعدادوشمار پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں اسلحے کی خریداری میں دوسرے نمبر پرہے۔ پانچ سالوں کے دوران پوری دنیا میں جتنا اسلحہ فروخت ہوا اس کا 9.5 فیصد صرف بھارت نے خرید کیا۔
2013 سے 2017 کے دوران بھارت اسلحے کی خریداری میں پہلے نمبر پر تھا اس دوران بھارت نے دنیا میں فروخت ہونے والے اسلحے کا 13 فیصد خریدا تھا۔
بھارت نے 2014 سے 2018 کے دوران سب سے زیادہ اسلحہ اسرائیل، امریکہ اور فرانس سے خرید کیا۔ بھارت 58 فیصد اسلحہ روس، 15اسرائیل اور 12 فیصد امریکہ سے خریدتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نومبر2019 میں اسرائیل سے 59ارب کے رافیل طیارے خریدنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ بھارت روس سے بھی 400ارب کا ایس400میزائل سسٹم خریدے گا۔