پاکستان نے اسلامی تعاون کی تنظیم میں پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی میں ڈپٹی چیئرمین کی نشست حاصل کر لی۔
پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین کی نشست میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان میں خواتین کی نمائندہ اور رکن قومی اسمبلی نورین فاروق کو آٹھویں ویمن پارلیمنٹیرین کانفرنس میں نائب صدر مقرر کردیا۔
مراکش کے شہر رباط میں جاری چار روزہ کانفرنس کے پہلے روز پاکستان اسلام تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین کی جنرل باڈی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوا۔ کانفرنس میں پاکستان کے 4 رکنی وفد کی قیادت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کر رہے ہیں جب کہ دیگر اراکین میں احسن اقبال، قاسم نون اور نورین فاروق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمنٹس پر مشتمل ہوتی ہے، اس کا قیام 1999 میں ایران میں عمل میں آیا تھا جب اس کا صدر دفتر تہران میں واقع تھا۔