پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے وزیردفاع بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بحرین آرمی کے کمانڈرشیخ محمد بن عیسی الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
PakDayParade. PM Malaysia Dr Mahathir bin Mohamad will be the Guest of Honour. Guests include Def Minister Azerbaijan, COAS Bahrain & govt officials from Oman. Various contingents from Azerbaijan,Bahrain,China, KSA, Sri Lanka & Turkey will participate in Parade.#PakDayParade2019 pic.twitter.com/MCY89ZfCQq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 13, 2019
انہوں نے بتایا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں چین، سعودی عرب، سری لنکا، ترکی اور عمان کے حکام بھی آئیں گے۔
آئی ایس پی آر کی طرف یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پرومو بھی جاری کیا گیا ہے۔ پرومو کا دورانیہ 27 سیکنڈ ہے اور اس کے بول ہیں’ ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد‘۔