وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے سینئر رکن سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقررکردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کیا۔
ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کومنظم کریں گے اور آزادکشمیر،جی بی،اسلام آباد میں پارٹی کی تنظیم نو کریں گے جبکہ پالیسی سازی، آئین کی تشکیل ، قومی ومقامی انتخابات کیلئےتیاریوں کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں، اس کے علاوہ وہ تمام تنظیمی عہدیداران چیف آرگنائزر سے ہدایات لینے اور جواب دینے کے پابند ہوں گے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے سیف اللہ نیازی کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں، تمام دعائیں اور نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں،سیف اللہ نیازی نے ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چیئرمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔