کرائسٹ چرچ حملوں پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونیٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی۔
اس دوران وزیراعظم آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے اظہار تعزیت کے لیے کالا دوپٹا بھِی سر پر اوڑھا اور حملے کی شدید مذمت کی۔
علاوہ ازیں مسلم کمیونیٹی سے اظہار یکجہتی اور ان کے رنج و غم میں شریک ہونے کے لیے یہودیوں نے پہلی مرتبہ اپنی عبادت گاہیں بند کردیں۔
نیوزلینڈ یہودی جیوئش کاؤنسل کمیونیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب مسلم لواحقین کےساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں اور متشدد لڑائی، نفرت اور نسل پرستی کامقابلہ کرنےکے لیے متحد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جانب سے مسلم کمیونیٹی کو مدد اور تعاون پیش کرتے ہیں۔