پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ڈرون کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جب کہ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں 150 میٹر پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج نے مارگرایا۔
اس سے قبل 2 جنوری کو بھی پاکستان پاک فوج نے ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ جس نے ستوال سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت کے لیے سرپرائز: دو بھارتی جنگی طیارے مارگرائے
واضح رہے ک بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ جس کا پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔
26 فروری کو بھارت جیٹ طیاروں نے بھی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستان طیاروں کی اڑان پر اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ گئے تھے تاہم اگلے ہی روز ایک بار پھر بھارتی طیاروں کی جانب سے خلاف ورزی پر پاکستانی فوج نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ جن میں سے ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا۔