ملتان: گورنر پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو رواں سال مارچ سےاپنا کام شروع کردے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن( ایس پی پی ایس سی) کا دفتر ملتان میں بنایا جائے گا اور گورنر پنجاب کی ہدایت پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اس حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔
جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے قیام سے نہ صرف نوجوانوں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔