کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے اور آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 52 کی سطح پر بند ہوا تھا اور گزشتہ دو روز میں 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔