ایران کی جانب سے آج صبح خلا میں بھیجا جانے والا سیٹیلائٹ مدار میں پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق ایران کے ٹیلی کمیونی کیشن وزیر محمد جاوید اظہری نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خلا میں بھیجا جانے والا ‘پیام’ سیٹیلائٹ مدار میں پہنچنے میں ناکام ہوگیا۔
ٹیلی کمیونی کیشن وزیر کا کہنا تھا کہ سیٹیلائٹ کے لانچ کے بعد راکٹ پہلے اور دوسرے مرحلے میں کامیابی سے پرواز کرتا رہا تاہم تیسرے مرحلے میں کچھ مسائل پیدا ہوئے اور سیٹیلائٹ مدار میں نہ پہنچ سکا۔
ایرانی وزیر نے راکٹ میں خرابی سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم انہوں نے وعدہ کیا کہ ایرانی سائنسدان اپنا کام جاری رکھیں گے۔