بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے ڈھاکا پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ طلبہ نے ملک کو بچایا ہے ، ملک کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔
ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ اب ہم نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے، ہمیں اب اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، سازش کے تحت بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ، بنگلہ دیش کے طلبہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹر محمد یونس نے مزید کہا کہ اقلیتوں پر حملہ سازش کا حصہ ہے ۔ انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر یونس آبدیدہ ہو گئے ، طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام بھی اس موقع پر موجود تھے۔