ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6.4شدت کے زلزلے سے کم از کم 70 افراد زخمی ہوگئےہیں۔
ایران کے ادارہ برائے ارضیاتی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل ذھب سے سترہ کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی سات کلو میٹر تھی۔زلزلے کے بعد عوام خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند نے زلزلے کے نتیجے میں زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذھب میں آنے والے 7.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔