شمالی چین میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 22افرادہلاک اور دو درجن لوگ زخمی ہوگئےہیں۔
دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریب کھڑی ہوئی 50 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکہ بیجنگ سے 200کلومیٹر دور واقع شہر زینگجاکومیں پیش آیا۔ دھماکےمیں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
کیمیکل فیکٹری کے آس پاس جلی ہوئی گاڑیوں اور ٹرکوں کا خاکستر ڈھانچے ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔