بالی ووڈ ایکشن ہیرو ورون دھون نے اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے یوں تو سلمان خان کے جڑواں فلم کے سیکوئل سے بھی دبنگ خان کی چھٹی کرادی تھی۔
اپنی جاندار پرفارمنس کے باعث اب وہ آنے والی میوزیکل ڈانس فلم ’اینی باڈی کین ڈانس تھری‘ (اے بی سی ڈی 3) میں بھی جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں بھی سلمان خان کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ورون دھون نے ان کی چھٹی کرادی۔ فلم کے حوالے سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ ورون دھون کو اس میں کام کرنے کے لیے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔فلم اے بی سی ڈی تھری میں کام کرنے کے لیے کترینہ کیف کو محض سات کروڑ روپے تک معاوضہ دیا جائے گا جبکہ ورون دھون کو 32 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔تاہم اب اس حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ ورون دھون کو 32 نہیں بلکہ 21 کروڑ روپے کا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 کروڑ روپے معاوضہ لینے کے بعد ورون دھون نئے اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن جائیں گے۔رپورٹ میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کا معاوضہ ورون دھون سے کم ہے۔
خیال رہے کہ ’اینی باڈی کین ڈانس‘ کو ڈی سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے بی سی ڈی‘ سیریز کی تیسری فلم ہے۔
اس سیریز کی دوسری فلم 2015 میں ’اے بی سی ڈی 2‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی، جس میں ورون دھون اور شردھا کپور ایک ساتھ نظر آئے تھے۔بھوشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اے بی سی ڈی تھری میں ڈانسر پرابھودیوا، دھرمیش یلندے، راگھو جویل اور پنیت پاٹھک نامی ڈانسرز بھی کام کریں گے۔
اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2019ء کی شروعات میں ہوگا، جسے 8 نومبر 2019ء کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔