ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی کو بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے، جہاں مہمانوں کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں اور سیکڑوں لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ وہی بالو وڈ اسٹارز اور امریکی گلوکارہ نے اپنی پرفارمانس سے تقریب میں چار چاند لگادیے۔
ایشا امبانی ایک اور ارب پتی تاجر کے بیٹے آنند پیرامل کے ساتھ 12 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، لیکن بھارتی شہر ادھے پور میں شادی سے پہلے کی تقریبات جاری ہیں، جہاں بالی وڈ اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
سنگیت کی تقریب کا آغاز ایشا امبانی کی والدہ انیتا امبانی نے اپنی پرفارمنس سے کیا۔
اتوار کو تقریب مزید بارونق ہوگئی جب امریکی گلوکار بیونسے نے بھی شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بیونسے کو سرخ اور گولڈ گاؤن میں ملبوس گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے لیے ایک رومانٹک گانا گایا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے رقص نے تو سب کو خوب ہی محظوظ کیا۔
ایک اور ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
@aishwaryaraibachchan_arb and @bachchan perform at #IshaAmbani’s pre-wedding celebrations.
سنگیت کی تقریب میں دپیکا پڈوکون نے بھی رقص کرتے ہوئے خوب انجوائے کیا۔
اور دولہا دلہن کیسے پیچھے رہتے؟ انہوں نے بھی سنگیت میں کپل ڈانس کیا۔